Get Alerts

مستونگ،گوادر واقعات بھارتی سازش ہے، خواجہ آصف

مستونگ،گوادر واقعات بھارتی سازش ہے، خواجہ آصف

سیا لکوٹ:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مستونگ کا واقعہ، گوادر میں مزدوروں کا خون اور ورکنگ باونڈری پرکشیدگی یہ تمام واقعات بھارت کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے بھارتی سازش کا مقابلہ کریں گے اور ملکی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیاجائے گا اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ورکنگ باونڈری پر ٹینشن ہے.

بھارتی سازش کا مقابلہ کریں گے اور ملکی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیاجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ واقعات میں افغان سر زمین اور افغان حکومتی عناصر بھی استعمال ہو رہے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں