Get Alerts

ہالی ووڈ کی ریکارڈ یافتہ فلم امیتابھ بچن کو متاثر نہ کر سکی

ہالی ووڈ کی ریکارڈ یافتہ فلم امیتابھ بچن کو متاثر نہ کر سکی
کیپشن: فوٹو: ہندوستان ٹائمز

ممبئی : ہالی ووڈ فلم ایوینجرزانفینیٹی وار ریکارڈ بزنس کرنے کے باوجود اداکار امیتابھ بچن کو متاثر نہ کر سکی۔
امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وہ ہالی وڈ فلم یوینجرزانفینیٹی وار دیکھنے گئے لیکن برا نہ مانیں مجھے فلم کا ایک لفظ بھی سمجھ میں نہیں آیا اور نہ ہی یہ سمجھ سکا کہ فلم میں ہو کیا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار امیتابھ بچن رواں سال فلم ٹھگز آف ہندوستان میں دکھائی دیں گے جس میں ان کے ساتھ اداکار عامر خان اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔

ٹیگز: