Get Alerts

امریکا نے 60 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا

امریکا نے 60 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: امریکا سے نکالے جانے والے پاکستانیوں پر مجرمانہ الزامات بھی ہیں۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ائرپورٹ ٹیکنالوجی

واشنگٹن: امریکا نے 60 سے زائد پاکستانیوں کو مخلتف قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکا کی جانب سے جن پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اُن پر ویزا قوانین سمیت مختلف قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا سے نکالے جانے والے پاکستانیوں پر مجرمانہ الزامات بھی ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستانیوں کو اسلام آباد لایا جائے گا۔