Get Alerts

وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں مہنگائی کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں مہنگائی کا نوٹس لے لیا
کیپشن: عمران خان نے ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجو ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔


 

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس کے ثمرات سے بھی آگاہی دی جائے گی جب کہ وزیراعظم مگا ئی کنٹرول کرنے سے متعلق ہدایات دیں گے۔