Get Alerts

پی ٹی آئی منحرف ایم این اے عامر لیاقت کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ 

پی ٹی آئی منحرف ایم این اے عامر لیاقت کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ 
سورس: File

کراچی : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری بیوی دانیہ کی جانب سے الزامات لگانے اور مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے  چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ جس میں معروف گلوکار سجاد علی کا مشہور گانا ’میں ڈوب رہا ہوں ابھی ڈوبا تو نہیں ‘ پر لپ سنک کررہے ہیں ۔

 ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھا کہ تھوڑی دیر بعد سرزمین پاکستان سے غلیظ الزامات کے حوالے سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا اور پھر ہمیشہ کے لیے یہاں سے رخصت ہو جاؤں گا ۔