Get Alerts

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات نہ ہوسکے 

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات نہ ہوسکے 
سورس: file

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات نہیں ہوسکے۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت تمام اداروں کو پابند کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔

الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ کی طرف سے فنڈز اور وزارت دفاع کی طرف سے سیکورٹی نہیں ملی جس پر الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو انتخابات نہیں کرائے اور 3 اپریل کے حکم کے خلاف اپیل دائر کردی۔ 

سپریم کورٹ آف پاکستان کا 3 رکنی بینچ الیکشن کمیشن کی 3 اپریل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کل کر رہا ہے۔