ڈی چوک میں ریلی،پی ڈی ایم نے  اجازت طلب کرلی

 ڈی چوک میں ریلی،پی ڈی ایم نے  اجازت طلب کرلی

اسلام آباد:پی ڈی ایم   کی طرف سے  سپریم کورٹ کے باہرعوامی ریلی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم کی طرف  سے ضلعی انتظامیہ کو ایک درخواست دی گئی ہے اس میں 15 مئی کو  ڈی  چوک پر   عوامی اجتماع کی اجازت طلب کی  گئی ہے ۔اس  درخواست میں ریلی کی اجازت کے  ساتھ ساتھ  سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ۔


یہ درخواست  ن لیگ کے صدر طارق فضل چودھری، سیکرٹری جے یو آئی مفتی محمد عبداللہ اور صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن ابرار احمد کی جانب سے دی گئی ۔دوسری  طرف  محمد نواز شریف اور پارٹی صدر وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مریم نواز شریف پی ڈی ایم کے دھرنے میں ن لیگ  کی نمائندگی کیلئے اسلام آباد میں ہیں ۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر ملک بھر سے جے یو آئی کے قافلےاسلام آباد کے لیے روانہ ہوچکے  ہیں ۔پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں