Get Alerts

ترکیہ، ہر اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ، رجب طیب اردوان

 ترکیہ، ہر اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ، رجب طیب اردوان

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اپنی گہری دوستی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ، ہر اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’’قیمتی بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اخوت و بھائی چارے کو دنیا کی بہترین دوستیوں میں سے ایک قرار دیا۔

صدر اردوان نے کہا، "ترکی اور پاکستان کے درمیان جو محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے، وہ چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے۔ میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ، پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پاکستانی قیادت کی بردباری اور مصالحت پسند پالیسیوں کی تعریف کرتا ہے۔ ترک صدر نے یقین دلایا کہ جیسے ماضی میں ترکیہ پاکستان کے ساتھ تھا، ویسے ہی مستقبل میں بھی ہر مشکل اور اچھے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اپنے پیغام کے اختتام پر صدر اردوان نے دونوں ممالک کی دوستی کو سراہتے ہوئے لکھا: "پاکستان ترکی دوستی زندہ باد!"

ٹیگز: