Get Alerts

ترکیہ کے ساتھ اپنے پرانے، آزمودہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کے ساتھ اپنے پرانے، آزمودہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنے پرانے، آزمودہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے ترک صدر کو ’’پاکستان کا سچا دوست‘‘ قرار دیا اور کہا کہ صدر اردوان کا غیر متزلزل ساتھ اور محبت ہمارے لیے قابلِ قدر ہے۔ وزیراعظم نے کہا،  "ترکی اور پاکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید گہرے اور مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہر چیلنج کے ساتھ ہماری دوستی کا رشتہ اور مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔"
انہوں نے صدر اردوان کی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت امن، بھائی چارے اور استحکام کی علامت ہے۔ شہباز شریف نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، اور دونوں ملک مل کر اپنے عوام کے لیے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے صدر اردوان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور وزیراعظم شہباز شریف کو ’’قیمتی بھائی‘‘ قرار دیا تھا۔

ٹیگز: