Get Alerts

کشمیر کے مسئلے کے حل تک مودی کی جارحیت جاری رہے گی:مشعال ملک

کشمیر کے مسئلے کے حل تک مودی کی جارحیت جاری رہے گی:مشعال ملک

اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک  کا کہنا ہےکہ  جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، بھارتی وزیرِ اعظم کی جارحیت کی پالیسی جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں مشعال ملک نے  پٌریس کانفرنس میں بھارت کے وزیرِ اعظم کے موقف کو "مایوس کن" قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی ابھی بھی الزام تراشیوں میں ملوث ہیں اور بھارت پاکستان اور آزاد کشمیر میں بے گناہ سویلینز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی بھی ڈائیلاگ ہوتا ہے تو اس میں حریت قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ ہونا چاہیے اور جنیوا یا کسی بھی عالمی فورم پر مذاکرات میں حریت قیادت کو شامل کیا جانا چاہیے۔ مشعال ملک نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لیے ایک واضح ٹائم فریم بھی طے کیا جانا چاہیے۔

ٹیگز: