Get Alerts

امریکی صدر ٹرمپ قطر پہنچ گئے، امیرِ قطر کی جانب سے پرتپاک استقبال

امریکی صدر ٹرمپ قطر پہنچ گئے، امیرِ قطر کی جانب سے پرتپاک استقبال

دوحہ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے، جہاں ان کا شاہانہ استقبال کیا گیا۔ دوحہ آمد پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ذاتی طور پر ان کا خیرمقدم کیا، جبکہ قطری افواج نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے ایران صحیح فیصلہ کرنے میں تاخیر نہیں کرے گا، بصورتِ دیگر مستقبل میں حالات سازگار نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ  شام پر عائد پابندیوں میں نرمی سے متعلق اسرائیل کو آگاہ کر دیا گیا ہے، کیوں کہ ہمارا ماننا ہے کہ شام کے صدر کو ایک موقع دینا ضروری ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں بعض یرغمالیوں کو بازیاب کرایا جا چکا ہے، اور اسرائیل کی سیکیورٹی صورتحال بھی بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ٹیگز: