کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نرخ 3,235 ڈالر فی اونس تک آ گیا۔
اس کمی کے بعد پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2,300 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہو گیا، جب کہ فی 10 گرام سونا 1,972 روپے کمی سے 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے پر آ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی 3,482 روپے اور 10 گرام چاندی 2,985 روپے پر مستحکم رہی۔