بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیجنگ کے تاریخی 'گریٹ ہال آف دی پیپلز' میں ان کا انتہائی شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے خود امریکی صدر کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ استقبالیہ تقریب کے دوران چینی پیپلز لبریشن آرمی کے چاک و چوبند دستے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سلامی دی اور شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
بعد ازاں، چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کا اپنی کابینہ کے اعلیٰ ارکان اور حکام سے تعارف کروایا، جبکہ امریکی صدر نے بھی اپنے وفد میں شامل اہم شخصیات کو چینی قیادت سے ملوایا۔ذرائع کے مطابق اس اہم ترین دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تجارت، عالمی سلامتی اور دیگر اہم ترین علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی مذاکرات متوقع ہیں۔