اسرائیلی صدر بھارت کے ایک ہفتے کے دورے پر‎

اسرائیلی صدر بھارت کے ایک ہفتے کے دورے پر‎

نئی دہلی: اسرائیلی صدر رووَین رِولین بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

مختلف خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی صدر کل منگل کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی صدر ایک ہفتے تک بھارت میں قیام کریں گے اور اس دوران تعلیم اور زراعت کے علاوہ کئی دیگر شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔

اسرائیلی تاجروں کا ایک وفد بھی صدر کے ہمراہ ہے۔رِولین گزشتہ انیس برسوں میں بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر ہیں۔عسکری ساز و سامان کی تجارت کے حوالے سے اسرائیل بھارت کا تیسرا بڑا تجارتی ساتھی ملک ہے۔

مصنف کے بارے میں