Get Alerts

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے خاتون شہید

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے خاتون شہید

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 75 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمودہ بیگم نامی خاتون شہید ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کوتہ گاوں کی مقامی آبادی کونشانہ بنایا گیا جس کا پاک فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

ٹیگز: