پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ اندرون سندھ سے گرفتار

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ اندرون سندھ سے گرفتار
کیپشن: فوٹو فائل

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما قیصر امین بٹ کو لاہور نیب کی ٹیم نے گرفتار کیا۔اںہیں آج صبح اندورن سندھ سے گرفتار کیا گیا۔نیب ٹیم لاہور نے اندورن سندھ میں خصوصی آپریشن کیا جس کے بعد قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا گیا۔ 

سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کے پارٹنر اور ن لیگ کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ سعد رفیق کے دست راست پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں شراکت دار تھے۔. قیصر امین بٹ پر اربوں روپے کے گھپلے کرنے کا الزام ہے. قیصر امین بٹ اور سعد رفیق کی 15سال سے پیراگون میں شراکت ہے۔ 

aیک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس نیب کے نشانے پرآ گیا ہے اور نیب نے ایک ہی دن میں دو چھاپے مارے تھے۔ نیب اہلکاروں نے پیراگون سٹی چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا تھا۔پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملکیت ہے اورآشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پیراگون سوسائٹی کے دفتر پر چھاپے مارے گئے تھے۔ 

واضح رہے کہ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں نئے انجنز کی خریداری میں مبینہ خورد برد کی بھی تحقیقات شروع کردی تھی اور آج اس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی جب نیب نے پیراگون ہاؤسنگ کیس میں سعد رفیق کے پارٹنر قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا۔ قیصر امین بٹ اور سعد رفیق کی 15سال سے پیراگون میں شراکت ہے.قیصر امین بٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں۔