Get Alerts

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان ملتوی

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان ملتوی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان شیڈول میں تبدیلی کے باعث موخر کیا گیا ہے ، زلمے خلیل زاد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد کو افغاستان ، پاکستان ، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کرنا تھا جس میں افغان امن کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔