بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر کو کراچی میں ہوگی 

Bakhtawar Bhutto Zardari's engagement will take place on November 27 in Karachi
کیپشن: فوٹو: بشکریہ بختاور بھٹو آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور کا رشتہ طے کردیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو (مرحومہ ) اور سابق صدر و پی پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی  کی تقریب 27 نومبر 2020 کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی ۔ 

بختاور کا رشتہ امریکہ میں مقیم تاجر یونس چوہدری کے بیٹے محمود چوہدری سے طے پایا ہے ۔ منگنی کی تقریب کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں ۔ 

بختاور کی منگنی اہم ترین کاروباری شخصیت  بزنس مین یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود کے ساتھ ہوگی ، منگنی کی تقریب خاص دن کی مناسبت سے رکھی گئی ہے ۔ 

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی مالک کی بڑٰ ی سیاسی جماعت ہے اور صوبہ سندھ میں پارٹی کی حکومت  بھی ہے اس حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ منگنی کی تقریب میں سیاسی رہنماؤں کے علاوہ دوسرے مکتب فکر کے لوگوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی ۔ 

شوبز انڈسٹری کے بہت سے فنکار بلاول بھٹو زرداری کی شخصیت سے متاثر ہیں اس لیے نامور فنکار اور گلوکار بھی اس تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ 

سوشل میڈیا پر اس وقت بختاور بھٹو کا کارڈ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہو اہے ۔

حیران کن طور پر اس منگنی کی تقریب میں شرکت سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ ای میل کرنا ہوگی ۔