Get Alerts

میکا سنگھ کو سونے اور ہیروں کے تحائف، مداح کی جانب سے قیمتی تحائف کی مالیت کروڑوں میں

میکا سنگھ کو سونے اور ہیروں کے تحائف، مداح کی جانب سے قیمتی تحائف کی مالیت کروڑوں میں

میسی سپی:میکا سنگھ کے مداحوں نے انہیں سونے اور ہیروں کے قیمتی تحائف سے نوازا، جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔ یہ تحائف ایک پاکستانی مداح کی جانب سے دیے گئے، جس کا تعلق امریکہ کی ریاست میسی سپی کے شہر بیلوکسی سے ہے، جہاں میکا سنگھ نے حال ہی میں ایک لائیو پرفارمنس دی۔

میکا سنگھ کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں اور ان کی پرفارمنس میں ایک بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ اس دوران، پاکستانی مداح نے سٹیج پر آکر میکا سنگھ کو وائٹ گولڈ کی چین، مہنگی گھڑی اور ڈائمنڈ انگوٹھی پیش کی۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کلپ نے خوب دھوم مچائی، جس میں تحائف دینے والے مداح کو میکا سنگھ کے ساتھ اسٹیج پر دکھایا گیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں محبت کی کوئی کمی نہیں، لیکن سیاست کی وجہ سے یہ محبت نظرانداز ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان محبت اور یکجہتی کا ایک خوبصورت پیغام بھی دیا گیا ہے۔

ٹیگز:

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0