Get Alerts

آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آج آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کریں گے۔ بل کی منظوری کے لیے سینیٹ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستان ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی پیش کیے جائیں گے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی سینیٹ میں پیش کرنے کے لئے موجود ہوں گے۔

یہ بل قومی اسمبلی سے گذشتہ روز منظور ہوئے، جس کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی تفصیلات کے مطابق، 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نئے نوٹیفکیشن کے تحت آرمی چیف کی مدت دوبارہ شروع ہوگی، جس سے اس عہدے کی کارکردگی اور حکمت عملی میں تسلسل آ سکے گا۔

اس بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرمی چیف پاکستان فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے۔ وزیراعظم کی سفارش پر کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ تعینات کیا جائے گا اور اس کی مدت تین سال ہوگی، جسے دوبارہ تین سال کے لئے تعینات کیا جا سکے گا۔

آرمی ایکٹ میں ایک اور اہم تبدیلی یہ ہے کہ 27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا، جو کہ پاکستان کی فوجی حکمت عملی میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: