Get Alerts

جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی

جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے باعث وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس ہلالی نے اپنی صحت کی خرابی کے سبب یہ فیصلہ کیا، جس کے بعد ان کی وفاقی آئینی عدالت میں تعیناتی کا عمل روک دیا گیا۔

اس پیشرفت کے ساتھ ہی، جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اعلیٰ عسکری قیادت بھی تقریب میں شریک ہوئی۔

یاد رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مقصد آئین کی تشریح اور اس پر عمل درآمد کو مضبوط بنانا ہے۔
 
 

ٹیگز: