Get Alerts

دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان

دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان

ریاض:متحدہ عرب امارات میں قومی دن کی مناسبت سے سرکاری اور نجی اداروں میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 2 اور 3 دسمبر (منگل اور بدھ) کو تمام ادارے بند رہیں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق چونکہ ملک میں ہفتہ وار تعطیل ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے، اس لیے قومی دن کی چھٹیوں کے ساتھ ملازمین کو مجموعی طور پر چار روزہ تفریحی وقفہ ملے گا۔ نجی شعبے میں کام کرنے والے افراد کو بھی چار دن کی چھٹی میسر آئے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا قومی دن 2 دسمبر 1971ء کو سات امارات کے اتحاد کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ نے مل کر متحدہ عرب امارات کی بنیاد رکھی تھی۔

ٹیگز: