Get Alerts

سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی نے 30 لاکھ سے زائد مداح بنالیے

سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی نے 30 لاکھ سے زائد مداح بنالیے
کیپشن: Image by deccanchronicle.com

ممبئی :دنیائے کرکٹ میں ماسٹر بلاسٹرکا نام پانیوالے بھارتی بلے بازسچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے لاکھوں مداح بنا لیے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے لندن سے میڈیسن میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں پڑھنے سے عشق ہے اور وہ موسیقی سننا پسند کرتی ہیں۔سارہ ٹنڈولکر ان دنوں سوشل میڈیا پربے حد مقبول ہیں.

ان کی سادہ اور خوبصورت تصاویر کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے0 3لاکھ سے زائد فالوورز بنالیے ہیں جن کے لیے سارہ ٹنڈولکرکسی فیشن آئیکون سے کم نہیں ہیں۔