Get Alerts

پاک فوج نے عالمی ملٹری  ڈرل مقابلہ جیت لیا

پاک فوج نے عالمی ملٹری  ڈرل مقابلہ جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی:پاک فوج نے عالمی ملٹری  ڈرل مقابلہ جیت لیا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے عالمی ملٹری  ڈرل مقابلہ جیت لیا،جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے نمائندگی کی۔

پاک فوج نے مسلسل تیسری بار پیس سٹکنگ مقابلے جیتے،پیس سٹکنگ  مقابلے برطانیہ میں منعقد ہوئے جبکہ پاک فوج کی ٹیم نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ مقابلہ جیتا۔

پاک فوج کی ٹیم نے ان مقابلوں میں مستقل تیسری  مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 2018 میں  پاکستان نے پہلی دفعہ ان مقابلوں میں شرکت کی تھی۔