حکومت تسلیم نہیں کر سکتے لیکن انسانی بنیادوں پر طالبان کی مدد کرینگے، ترک وزیر خارجہ

حکومت تسلیم نہیں کر سکتے لیکن انسانی بنیادوں پر طالبان کی مدد کرینگے، ترک وزیر خارجہ
کیپشن: حکومت تسلیم نہیں کر سکتے لیکن انسانی بنیادوں پر طالبان کی مدد کرینگے، ترک وزیر خارجہ
سورس: فائل فوٹو

انقرہ: ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے انسانی بحران پر قابو پانے میں طالبان کی مدد کے لیے تیار ہے لیکن ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کر سکتے۔ 

ترک وزیرخارجہ مولود چاؤش اولو نے آج انقرہ میں اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو  طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کے بارے میں بتایا ہے اور درحقیقت انھیں تسلیم کرنا اور ان کے ساتھ تعلقات دو مختلف چیزیں ہیں جبکہ افغانستان کے انسانی بحران پر قابو پانے میں طالبان کی مدد کے لیے تیار ہیں لیکن ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کر سکتے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان ہم منصب کو بتایا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کو یقینی بنانا ضروری ہے اور لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی اور خواتین کو ملازمتوں  پر واپس آنے کی اجازت دیں۔

دوسری جانب افغان وزیر خارجہ کی جانب سے مذاکرات کے بعد فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔