ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد میں ٹکرائیں گی

ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد میں ٹکرائیں گی

حید آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان بھارتی شہر احمد آباد کےنریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں  مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےہوگا۔  گرین شرٹس جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

0196545f858ffc2597a6607c706c0e3e

 


پاکستان نے  نیدر لینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیںتو بھارت بھی اب تک اپنے دونوں میچز جیت کر میدان میں اتر رہا ہے ۔

بھارتی میڈیا نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ریاست گجرات کے ضلع احمد آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔


 
پاکستان اب تک بھارت سے ورلڈ کپ میں کبھی کوئی میچ نہیں جیتا، دونوں ٹیموں کے درمیان 7 میچز ہوئے، جن میں بھارت فاتح رہا۔

 ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان بھارت سے بہت آگے ہے، اب تک کھیلے گئے 134 میچز میں سے 73 پاکستان اور 56 بھارت نے جیتے ہیں جبکہ 5 مقابلوں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کا ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں سری لنکا کیخلاف انتہائی زبردست فتح حاصل کرنے والی قومی ٹیم ہی بھارت کیخلاف آج میدان میں اترے گی۔

ممکنہ پلیئنگ الیون: 

امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، حسن علی، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی

مصنف کے بارے میں