ماہرہ خان نے اپنی شادی سے قبل قوالی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر دیں

ماہرہ خان نے اپنی شادی سے قبل قوالی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر دیں
سورس: File

کراچی:  دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ  ماہرہ خان نے اپنی شادی کی تقیب اور اس سے قبل دیگر تقریبات کی مختلف تصاویر و ویڈیوز شیئر  کرنے کا سلسلہ تاحال جاری رکھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر رواں ماہ کے آغاز سے اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی تقریبات وائرل ہورہی ہیں، شادی کے مختلف تقریبات کی تصاویر وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر شیئر کی رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ماہرہ خان نے اپنی شادی سے قبل ہونے والی ایک اور پروقار قوالی نائٹ کی تصاویر و  ویڈیو شیئر کردیں۔

شادی کی تصاویر کا سلسلہ یکم اکتوبر کی رات سے شروع ہوا جو تاحال جاری ہے اور اب اس میں ایک اور دلکش اضافہ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے شادی سے قبل ہونے والی قوالی نائٹ کی تقریب کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

 

d563c0f5b11b46eef09cdf5b27f62443


 

قوالی نائٹ پروگرام میں میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین نے شرکت کی تھی، تقریب میں عابدہ پروین نے اپنے کلام ’ تو جھوم جھوم’ سے مہمانوں سمیت ماہرہ خان کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔



اس تقریب میں سرمد کھوسٹ، فواد خان، اذان سمیع خان، نینا کاشف، اور نبیل قریشی سمیت تفریحی صنعت سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے اس موقع پر شرکت کی.


 

اس موقع پر ماہرہ خان نے سی گرین اور دھندلے گولڈ سے دیدہ زیب لباس زیب تن کیا جبکہ سلیم کریم نے سیاہ رنگ کی شلوار قمیض پر کوٹ زیب تن کیا۔

مصنف کے بارے میں