قطر اور سعودی عرب  کی  غزہ کے شہریوں کے انخلا کی سخت مخالفت

 قطر اور سعودی عرب  کی  غزہ کے شہریوں کے انخلا کی سخت مخالفت

غزہ:قطر اور سعودی عرب نے غزہ کے شہریوں کے انخلا کی ’سخت مخالفت‘ کی ہے۔قطر اور سعودی عرب    کا مخالفت کرتے  ہوئے کہنا ہےکہ    غزہ کے اندر فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔  دونوں ممالک کی جانب سے یہ بیان غزہ کے شہریوں کے لیے غلاقہ خالی کر دینے کی اسرائیل انتباہ کے بعد سامنے آیا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے وہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینی شہریوں کو بین الاقوامی اور انسانی قوانین کے مطابق مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔بیان میں غزہ کے رہائشیوں کو ریلیف اور طبی سامان کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں