Get Alerts

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور : پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے بھتیجے شعیب محمد نے وزیر محمد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال آج برمنگھم میں ہوا۔

وزیر محمد 1952 میں بھارت کے دورے پر جانے والے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے، اور اسی دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کی جانب سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ وزیر محمد نے اپنے کیریئر میں 20 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 801 رنز اسکور کیے، جن میں 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

ان کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی پاکستان کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں، اور وزیر محمد کا خاندان کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔

ٹیگز: