راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مختلف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج کیسز کی سماعت کے دوران آیا۔
اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکلا کو مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہونے اور پولیس کو ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف درج 29 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتوں میں 4 نومبر تک توسیع کر دی۔
جج امجد علی شاہ نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر تمام 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے اور فریقین وکلا کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کی۔ مزید یہ کہ پولیس کو بشریٰ بی بی سے جیل میں تفتیش مکمل کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔