لنکن شائر:برطانیہ کے لنکن شائر میں واقع ’ریڈکلف ڈونکی سینکچوری‘ کے دو منفرد گدھے ’ڈائنامک ڈیرک‘ اور ’بامبو‘ گنیز ورلڈ ریکارڈز 2026 میں شامل ہو چکے ہیں۔ ڈیرک کو ”دنیا کا سب سے اونچا گدھا“ ہونے کا اعزاز ملا ہے جبکہ بامبو کو ”سب سے لمبے کانوں والے گدھے“ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
ڈیرک کی قد 167 سینٹی میٹر (5 فٹ 5 انچ) ہے، جو عام گدھوں سے تقریباً بیس سینٹی میٹر لمبا ہے، جبکہ بامبو کے کانوں کی لمبائی 35 سینٹی میٹر (ایک فٹ ایک انچ) ہے۔
’بامبو‘ اپنی نرم طبیعت، خوش مزاجی اور محبت بھری شخصیت کی وجہ سے سینکچوری کا سب سے زیادہ محبوب گدھا ہے، جس کے کان اسے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ زائرین کا دل جیتنے میں مدد دیتے ہیں۔
ریڈکلف ڈونکی سینکچوری میں ان گدھوں کی شہرت نے نہ صرف عالمی توجہ حاصل کی ہے بلکہ ادارے کی مالی معاونت میں بھی اضافہ کیا ہے۔ یہ دونوں گدھے محبت، حسنِ فطرت اور دیکھ بھال کی بہترین مثال ہیں۔1