Get Alerts

سوشل میڈیا پر انتشار :کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 57 گرفتار، حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگالیاگیا

سوشل میڈیا پر انتشار :کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 57 گرفتار، حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگالیاگیا

لاہور: سکیورٹی اداروں نے احتجاج کی آڑ میں افواہیں اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت مختلف علاقوں سے 57 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ریاست مخالف اور اشتعال انگیز مہم چلا رہے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران مزید 109 افراد کے واٹس ایپ اور فیس بک اکاؤنٹس کو ٹریس کر لیا گیا ہے، جو ریاستی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈا میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ادھر پولیس نے صرف ایک روز کی روپوشی کے بعد  مذہبی  تنظیم کے رہنما حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے، جو گزشتہ روز اچانک منظر عام سے غائب ہو گئے تھے۔

حکام کے مطابق خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل ٹریکنگ کی مدد سے دونوں رہنماؤں کے ٹھکانے کا پتہ چلا لیا گیا ہے، اور ان کی گرفتاری اب محض وقت کی بات ہے۔ سکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیار کھڑے ہیں۔

پولیس حکام نے دونوں افراد کو پرامن طریقے سے خود کو پولیس  کے حوالے کرنے کی  ہدایت جاری کی ہے، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔

ٹیگز: