سوات: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 47 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز مینگورہ کے پہاڑی علاقے میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے سوات کے علاوہ ہنزہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کر دیا ہے، اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔