امیر قطر ترکی کے دورے پر روانہ، طیب اردگان سے ملاقات کریں گے۔

امیر قطر ترکی کے دورے پر روانہ، طیب اردگان سے ملاقات کریں گے۔

دوحہ:قطر کے فرمانروا الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کرنے آج ترکی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب سمیت تما عرب ممالک کا قطر کیساتھ معاشی اور سفارتی سمیت تمام تعلقات کے بائیکاٹ کے بعد قطر کے امیرکا یہ پہلا دورہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترک ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر اور صدر ایردوآن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ قطر کشیدگی بڑھنے کے بعد کویت قطر اور دوسرے عرب ملکوں کے درمیان حالات کی درستگی کیلئے کو شاں ہے۔
دوحہ اور چار عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کے بعد قطر اور ترکی کے درمیان سفارتی، تجارتی، فوجی اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔