Get Alerts

شارجہ کے رہائشی اپارٹمنٹس کے کرایوں میں16 فیصد تک کمی

شارجہ کے رہائشی اپارٹمنٹس کے کرایوں میں16 فیصد تک کمی
کیپشن: فائل فوٹو

شارجہ: شارجہ کے رہائشی اپارٹمنٹوں کے کرایوں میں 10سے16فیصد کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے گزشتہ 8ماہ کے دوران کرایوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔غیر منقولہ جائیداد کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی رسد میں اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں شارجہ میں رہائش پذیر افراد کی بڑی تعداد میںدبئی اور عجمان منتقلی ہوئی ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ کرایوں میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں مصنوعی چڑھاؤ ختم ہوجائے گا۔