Get Alerts

تمام ایئرپورٹس پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

تمام ایئرپورٹس پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی
کیپشن: Image Source : Yahoo

لاہور : تھانوں کے بعد اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی موبائل فون پر پابندی لگا دی ۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ملازم دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی ایئرپورٹس کے ایپرن،اور لاﺅنج میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ جگہوں پر موبائل فون کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔