سرکاری ملازمین کیلئے متوقع بڑی خوشخبری ،حکومت میدان میں آگئی 

Govt Employee Pakistan,Supreme Court of Pakistan,SOP

اسلام آباد:حکومت خود سرکاری ملازمین کیلئے میدان میں آگئی ،ایسے تمام ملازمین کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جارہی ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے سے برطرف ہوئے ہیں ،حکومت 16 ہزار سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے خلاف درخواست دائر کرے گی، نظر ثانی درخواست کا فیصلہ ہونے تک حکم امتناع مانگا جائے گا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق حکومت  نے سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع لینے کا فیصلہ کیا ہے ،  اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع کے مطابق حکومت 16 ہزار سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے خلاف درخواست دائر کرے گی۔

 نظر ثانی درخواست کا فیصلہ ہونے تک حکم امتناع مانگا جائے گا ،اٹارنی جنرل آفس عدالت سے نظرثانی دائر کرنے کیلئے مہلت کی درخواست دائر کرے گا،رولز کے تحت نظرثانی دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے دو ہفتے کا وقت مانگا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں مختلف برطرف ملازمین کی جانب سے پہلے ہی نظرثانی درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں ،این ایچ اے ،ریلوے ،یوٹیلیٹی سٹورز سمیت مختلف وفاقی محکموں کے 16ہزار سے زائد ملازمین  سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثر ہوئے۔