مستونگ میں سڑک کنارے دھماکہ، حافظ حمداللہ زخمی

مستونگ میں سڑک کنارے دھماکہ، حافظ حمداللہ زخمی
سورس: File

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ سمیت گیارہ  افراد زخمی ہو گئے۔ 

پولیس حکام کے مطابق پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ ہو گئی ہیں۔ 

مستونگ میں سڑک کنارے دھماکے میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دھماکا حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوئے، حافظ حمد اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق دھماکے میں مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق دھماکے  میں زخمیوں کی تعداد  11  ہو گئی ہے۔  2 زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللّٰہ دھماکے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں، کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔  اسلم غوری نے کہا کہ حافظ حمداللہ کے ساتھ ان کے دو ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنر مستونگ کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں جے یو  ف کے رہنما حافظ حمداللہ سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، حافظ  حمد اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر مستونگ نے بتایا کہ تمام زخمی افراد کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں