ایشیا کپ کا فائنل سے پہلے فائنل ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا

ایشیا کپ کا فائنل سے پہلے فائنل ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا

کولمبو: پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے انتہائی اہم میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کولمبو سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ 45، 45 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 میچ کے لیے اپنی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کی ہیں،  ٹیم میں محمد حارث، عبداللہ شفیق، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔ امام الحق، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف آرام کریں گے۔ 

 سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف بھاری مارجن سے شکست کے بعد پاکستان کا رن ریٹ سری لنکا کے رن ریٹ سے بھی نیچے چلا گیا جس کی وجہ سے میچ ڈرا یا ہار کی صورت میں سری لنکن ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گی۔   بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، آج کی فاتح ٹیم اتوار کو ٹائٹل کےلیے بھارت سے ٹکرائے گی۔