سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی 90 دن میں انتخابات کرانے کی درخواست واپس کردی

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی 90 دن میں انتخابات کرانے کی درخواست واپس کردی

اسلام آباد : ملک بھر میں انتخابات نوے دن میں کرانے  کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کردی ہے۔ 

سپریم کورٹ  نے اعتراض لگایا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ صدر مملکت کو آرٹیکل 248 کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جاسکتا۔

 درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا۔درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ پی ٹی ائی نے سینیٹر علی ظفر کے توسط سے ائینی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں ملک میں نوے دنوں میں انتخابات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں