ایشیا کپ ،  میچ بارش  کی وجہ سے روک دیاگیا 

ایشیا کپ ،  میچ بارش  کی وجہ سے روک دیاگیا 

کولمبو:ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  کھیلا جانے والا میچ  بارش کی وجہ سے روک دیاگیا ہے۔  کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ  بارش کی وجہ سے روک دیاگیا ہے۔

پاکستان نے  27.4 اووروں   میں5 وکٹوں پر 130 رنز بنالیے تھے جب میچ کو بارش کے باعث روکا گیا، محمد رضوان اور افتخار احمد کریز پر موجود تھے۔

عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے پاکستانی اننگز کا آغاز کیا تاہم فخر ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور 4 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 73 کے مجموعی سکور پر 29 رنز بناکر سٹمپ آؤٹ ہوگئے جبکہ ایشیا کپ میں پہلا میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے ففٹی سکور کی لیکن وہ بھی 53 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔

اس کے بعد بیٹنگ کرنے آئے محمد حارث صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ بیٹنگ آرڈر میں ترقی پانے والے محمد نواز بھی 12 رنز سکور کرکے بولڈ ہوگئے۔محمد رضوان 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔


ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کی وجہ سے 45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں