Get Alerts

پنجاب میں دو شدید ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق

پنجاب میں دو شدید ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے دوران مجموعی طور پر 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقے اڈہ ویزوالا کے قریب ایک مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔ یہ بس رحیم یار خان سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ حادثے کے فوری بعد نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب گوجرخان جی ٹی روڈ پر ایک وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جان سے گئے جبکہ 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد میں عمران رضا، فوزیہ بہرام اور علی عمران شامل ہیں۔

ریسکیو حکام اور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جہانیاں کے قریب پیش آنے والے حادثے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

ٹیگز: