مستونگ: سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ میں آپریشن کے دوران کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری دہشتگرد کے خاتمے تک فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔