Get Alerts

 کسی سیاسی جماعت کو عوامی شاہراہیں بند کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

 کسی سیاسی جماعت کو عوامی شاہراہیں بند کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے احتجاج کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا اور درخواست نمٹا دی۔

 عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو عوامی شاہراہیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ صوبائی حکومتیں مارچ، جلوس یا ریلی کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال کی اجازت نہ دیں۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سیاسی سرگرمیوں اور احتجاج کے دوران قانون کی پابندی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

 چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

ٹیگز: