Get Alerts

وزیراعلیٰ سندھ کی یکم اکتوبر سے فلور ملز کو سرکاری گندم جاری کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی یکم اکتوبر سے فلور ملز کو سرکاری گندم جاری کرنے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے یکم اکتوبر سے فلور ملز کو سرکاری گندم جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ گندم کی فراہمی میں اضافہ کرکے سندھ بھر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی قلت کا خاتمہ کیا جائے اور گندم و آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

 محکمہ خوراک کے مطابق گندم کی نقل و حمل کے لیے ٹینڈر 22 ستمبر کو کھولا جائے گا، جس کے بعد سرکاری گندم فلور ملز تک پہنچانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ٹیگز: