Get Alerts

مریم نواز کا مشعال خان کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

مریم نواز کا مشعال خان کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا مشعال کے قتل نے چند سال قبل سیالکوٹ میں قتل کیے گئے 2 بھائیوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔یہ سفاکانہ قتل آج بھی ہمیں خوفزدہ کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کیا ہم گمراہ قوم کے طور پر جانے جانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ دنوں عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا نےمشعال خان کو قتل کر دیا تھا۔

مشعال خان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مشعال کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ مقتول کے جسم پر 2 گولیوں کے نشان ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد مزید ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں