نواز الدین صدیقی نے معروف میگزین کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے جھوٹا مضمون شائع کرنے پر مقامی میگزین کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

نواز الدین صدیقی نے معروف میگزین کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے جھوٹا مضمون شائع کرنے پر مقامی میگزین کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی کے وکیل رضوان صدیقی نے کہا ہے کہ ”فلم فئیر میگزین “ نے اداکار کی شادی کے متعلق بالکل جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن مضمون شائع کیا جس سے اداکار نواز الدین صدیقی کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔
نواز الدین صدیقی نے 7 اپریل کو میگزین ویب سائٹ کے خلاف اندہیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں ازالہ حیثیت عرفی کا مقدمہ دائر کیا۔رضوان صدیقی نے کہا کہ یہ یقیناًافسوناک بات ہے کہ ایک معروف میگزین نے غیر ذمہ دارانہ انداز میں جھوٹا مضمون شائع کرنے سے قبل میری موکلہ یا ان کے شوہر سے حقائق جاننے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔وکیل نے مزید کہا کہ یہ مضمون میری موکلہ،ان کے شوہر اور اسکول جانے والے بچوں کی عزت اور شہرت پر سمجھوتہ ہے۔