افغانستان سے شرپسندوں کا حملہ،کرم ایجنسی میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید،5زخمی

افغانستان سے شرپسندوں کا حملہ،کرم ایجنسی میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید،5زخمی
کیپشن: فائل فوٹو

کرم ایجنسی: پاک افغان سرحدی علاقے کرم ایجنسی پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر افغانستان سے شر پسندوں کے حملے میں2 اہلکار شہید اور 5زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:پانامہ بنچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ

ذرائع کے مطابق افغانستان سے شرپسندوں کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے کرم ایجنسی میں حملے میں 2سکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ 5زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری نثار کی 48 گھنٹے میں شہباز شریف سے دوسری ملاقات،وزیراعلیٰ کی سابق وزیرداخلہ کو بیانات نہ دینے کی درخواست

حملہ آوروں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ حملہ لکہ تیگہ کے علاقے میں افغان صوبے خوست سے کیا گیا ۔سرحد کی حفاظت اور فورسز کا ساتھ دینے کے لئے مسلح قبائل افغان سرحد پر پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے حملے کی تصدیق کردی ہے اور پیغام جاری کیا کہ پاک افغانستان کی سرحد پر سکیورٹی  فورسز پر فائرنگ کی گئی، فورسز پاک افغان سرحد پر معمول کے مطابق گشت کررہی تھیں جبکہ افغانستان کی جانب سےسکیورٹی  فورسز پر فائرنگ کے واقعے میں دو اہلکار شہید  اور تین زخمی ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں