ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کرنے پر غورشرو ع کر دیا

ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کرنے پر غورشرو ع کر دیا
کیپشن: فوٹو: ثانیہ مرزا آفیشل فیس بک

ممبئی : بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ثانیہ مرزا کو تازہ دھمکیاں مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ معصوم بچی ا?صفہ کے قتل کی مذمت کرنے کے بعد دی گئیں۔
ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری پیغام میں سوال اٹھایا تھاکہ” مقبوضہ کشمیر میں ا?ٹھ سالہ آصفہ کے مندر میں زیادتی کے بعد قتل پر اگر ہم اس بہیمانہ ظلم کے خلاف رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر نہیں اٹھے تو دنیا اس ملک کو کیا سمجھے گی “


ثانیہ مرزا کا پیغام جاری کرنا تھا کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ثانیہ مرزا ان دھمکیوں سے اس قدر خوف زدہ اور افسردہ ہیں کہ انہوں نے سرے سے اپنا ٹوئٹ اکاﺅنٹ کو ہی بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔