وزیر اعظم اور آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیر اعظم اور آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع خرم دستگیربھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم ہاو¿ س کی جانب جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس دورے کے دوران فوجی مشق “گلف شیلڈ 1”کی تقریب میں شریک ہونگے۔گلف شیلڈ 1 کی مشقوں میں24 ممالک شریک ہیں۔سعودی عرب پہنچنے پر ان کا استقبال گورنردمام پرنس سعود بن نائف السعود نے کیا۔
خیال رہے مشترکہ مشقیں سعودی عرب کے ساحلی شہرظہران میں ہورہی ہیں ،جس میں پاکستان کے بری ،نیوی اور فضائی افواج کے دستے شریک ہیں۔